آپریشن ’’بنیان مرصوص ‘‘ نے پاکستان کو دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں شامل کرا دیا ، عبدالغنی سندھو

آپریشن ’’بنیان مرصوص ‘‘ نے پاکستان کو دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں شامل کرا دیا ، عبدالغنی سندھو
Metro53

Metro53 - گجرات( ویب ڈیسک ) تارکین وطن اب سر جھکا کر نہیں بلکہ سر اٹھا کر چلنے کے اہل بن چکے ہیں۔ آپریشن’’ بنیان مرصوص‘‘ میں پاک فوج کی کامیابی نے پاکستان کو دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں شامل کرا دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما عبدالغنی سندھو نےایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستان نے معرکۂ حق  میں اپنا انتہائی متوازن رد عمل دیا تھا۔  جس میں صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ  خطے میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ  مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت نہ دینا ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سفارت کاری کی اعلی ترین مثال پیش کی۔ انہوں نے  جنوبی ایشیاء میں مذاکرات، سفارتکاری اور پرامن بقائے باہمی کے لیے پاکستان کے عزم کو دہرایا اور ملکی خود مختاری ، علاقائی سلامتی کے دفاع سے قوم اور مسلح افواج کے پختہ عزم نے پاکستان کا نام دنیا بھر میں سر بلند کیا ہے ۔ وہ دن دور نہیں جب پاکستانی سبز پاسپورٹ دنیا کے ٹاپ 10 رینکنگ میں سر فہرست ہوگا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں