Metro53 - لاہور( ویب ڈیسک ) عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر حکومت نے اپنی تجوریاں بھرنے کےلیے لیوی ٹیکس کوبڑھادیا ہے۔
ماہر معاشیات ڈاکٹر فرخ سلیم نے ایک نیوز کے پروگرام جواب دو ودفرخ وڑائچ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا دنیا بھر میں ہمارے ہمسایہ ممالک میں تیل کی قیمتوں میںاتنا اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا جتنا اضافہ پاکستانی حکومت نے کردیا ہے۔ شہبازشریف حکومت نے ڈیزل اورپیٹرول کی قیمت میں یک دم 72فیصد اضافہ کردیا عالمی سطح پر انرجی بحران کے پیش نظر دیگر ممالک میںسب سے زیادہ اضافہ 40 فیصد دیکھنے میں آیا ہے۔
دوسری جانب ماہر معیشت دان ڈاکٹر فرخ سلیم نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کے تقریباً85ہزار5سو سرکاری گاڑیاںہیں جوسالانہ 14ارب سے زائد کاپیٹرول پی جاتی ہیں ۔توایسے میں حکومت کوچاہیے پہلے اپنے اخراجات کم کرے پھر توانائی بحران پرقابوپانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔