Metro53 - گجرات(ویب ڈیسک )سرائے عالمگیر میں دریائے جہلم کے پل پرایک خوفناک حادثہ پیش آیا جس میںموٹر سائیکل سوارخاتون سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے
تفصیلات کے مطابق، حادثہ موٹر سائیکل سلپ ہونے کے باعث پیش آیا۔ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار پل پر سفر کے دوران اچانک سلپ ہو کر سڑک کے درمیان جا گرے۔ اسی دوران سامنے سے آنے والا ٹرالر موٹر سائیکل سواروں کے اوپر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ جاں بحق افراد کا تعلق مٹھہ ٹوانہ سے بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے حادثے کے حوالے سے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔