Metro53 - شیخو پورہ ( ویب ڈیسک)شیخو پورہ میں مبینہ پولیس تشدد کے نتیجے میں 10 سالہ بچے کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت عاقب علی کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بچہ رکشہ چلا رہا تھا کہ اسی دوران پولیس کی گاڑی نے رکشے کو ٹکر مار دی۔ واقعے کے بعد مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں نے بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور بعد ازاں دم توڑ گیا۔واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے جبکہ اہل علاقہ نے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔