Metro53 - اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، چترال، سوات، نوشہرہ، راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے زلزلے کی شدت کا اندازہ لگایا جارہا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔