Metro53 - اسلام آباد(ویب ڈیسک ) حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 26.77 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 26.77 روپے کا اضافہ کردیا۔
وفاقی وزیرپیٹرولیم مصنوعات علی پرویز ملک کاکہنا ہے علاقائی کشیدگی کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ کیا جارہا ہے۔تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے دباؤ اور عالمی شراکت داروں سے معاہدوں کی وجہ سے حکومت کو تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ منتقل کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے پڑ رہے ہیں۔
وفاقی وزیر کاکہنا ہے کہ جس قدر ممکن ہوا، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کو برداشت کیا،وفاقی حکومت سمیت تمام صوبائی حکومتوں نے عوام کو تاریخی ریلیف پیکیج دیا۔
دعاگو ہیں کہ جلد علاقائی امن کے حصول میں پیش رفت ہو اور عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔