Metro53 - نیویارک(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہبازگل نے اسلام آباد مذاکرات کی کوریج کرنےوالی پاکستانی خاتون صحافی غریدہ فاروقی کو لباس کی وجہ سے آڑے ہاتھوں لے لیا اور ویلاگ میں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے نام لیے بغیر غریدہ فاروقی کو لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا،انہوں نے اپنے ویلاگ میں خاتون صحافی کا نام نہیں لیالیکن ویڈیو میں ان کی تصویر دکھائی گئی ہے۔
شہبازگل کاکہناتھا کہ آپ کی اور آپ کے ملک کی عزت کا معاملہ ہے تو ہائی جین ،کلینلینکس اورپریزنٹیشن کو اس طرح سے کریں کہ پاکستان کا اچھا نام باہر جائے،وہاں ایک محترمہ کو بتایا گیا کہ آپ نے جاکر فری وائی فائی اور فری کھانے کی تعریف کرنی ہے اور یہ بتانا ہے کہ یہاں پر کیا چل رہا ہے تو اپنے پاجامہ ہی چلی گئیں،ان کاکہناتھاکہ میرے پاس بھی بالکل ویسے ہی مگر نیلے رنگ کے پاجامہ ہیں ۔
ان کاکہناتھا کہ مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے بہت سے لوگ مغربی لباس پہننا چاہتےہیں، وہ بھی چونکہ باہر پڑھی نہیں ہیں،کوئی ٹریننگ حاصل نہیں کی اورنہ بیرون ملک کوئی کام نہیں کیا،ان کاکہناتھا کہ پاکستان میں لوگوں کو لگتا ہے کہ منہ بگاڑکر انگلش بولو، منہ بگاڑ کر اردو بولو، اردو گلے سے بولو، انگریزی ناک سے بولو،تو معاملات آپ کو ماڈرن بنا دیتے ہیں،اس کے بعد مغربی لباس پہنو تو آپ ماڈرن ہو جاتے ہیں،منہ کے اوپر اتنی بڑی عینک لگاؤ کہ آپ کا منہ بیڈ فورٹ ٹرک جیسا بن جائےتو آپ کو لگتا ہے آپ ماڈرن ہوگئے ہیں۔
شہباز گل کاکہناتھا کہ کوئی عقل بھی ہوتی ہے آپ بے شک مغربی لباس پہنیں لیکن اس میں کوئی ڈھنگ، شائستگی ہونی چاہئے۔ان کا کہناتھا کہ پاکستانی ڈریسز کا تو آپ کو پتہ ہی ہے کیونکہ آپ وہاں رہے ہیں،لیکن مغربی لباس کا آپ کو اس وقت پتہ چلتا جب آپ مغرب میں رہتے یا پڑھتے رہے ہیں،پاکستان میں جن لوگوں نے یہ کیا ہے ان سے یہ ڈھنگ سیکھ لیں،وہ ایک عجیب ہی صورتحال بنی جب وہ محترمہ پاجامہ پہن کرتشریف لے آئیں۔