Metro53 - لاہور( ویب ڈیسک )اسرائیل اور امریکا کی ایران کے خلاف جنگ تین ہفتوں میں ختم ہوجائے گی ، ایران پر48سالوں سے عائد پابندیاں بھی ختم ہونے کا امکان ہے۔
وفاقی وزیر برائےسرمایہ کاری بورڈقیصر ا حمد شیخ نے ایک نیوز چینل کےپروگرام جواب دوود فرخ وڑائچ میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایران پرپابندیا ں ختم ہونے کے بعد ہم ایران کوچاول اور بلڈنگ میٹریل برآمد کرسکتے ہیں۔
وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے مزید کہا کہ آنے والے وقت کی خوشخبری دے رہا ہوں سرمایہ کاری بڑھے گی ، مہنگائی میں بھی کمی ہوگی جس کے بعد روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔