گوجرانوالہ: مہنگائی کے دور میں شادی پر ڈالرز، یورواورپونڈزکی بارش، کفایت شعاری نظرانداز

گوجرانوالہ: مہنگائی کے دور میں شادی پر ڈالرز، یورواورپونڈزکی بارش، کفایت شعاری نظرانداز
Metro53

Metro53 - گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) مہنگائی کے دور میں بھی گوجرانوالہ میں حکومتی کفایت شعاری کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک شادی کی تقریب میں نوٹوں کی بارش کر دی گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق چچھر والی کے قریب واقع ایک میرج ہال میں دولہا کے بھائیوں نے شادی کی تقریب کے دوران ملکی اور غیر ملکی کرنسی نچھاور کی۔ اس موقع پر نئے نوٹوں کے ساتھ ساتھ پھولوں کے ہار بھی فضا میں اچھالے گئے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ میرج ہال کے باہر جمع ہو گئے، جبکہ کچھ افراد جال لے کر پہنچے اور نوٹ لوٹتے رہے۔ سینکڑوں افراد کو ہال کے باہر کرنسی سمیٹتے دیکھا گیا، جبکہ بعض لوگ دور دراز علاقوں سے بھی پیسے لوٹنے کے لیے آئے۔

اس غیر معمولی صورتحال کے باعث علاقے میں کئی گھنٹوں تک شدید ٹریفک جام رہا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

ذرائع کے مطابق یہ بارات ڈیرہ باجوہ کے رہائشی چاند باجوہ کی تھی جو چچھر والی کے قریب واقع میرج ہال میں آئی تھی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں