Metro53 - گوجرانوالہ(ویب ڈیسک)گوجرانوالہ سینٹرل جیل میں 9 مئی مقدمے میں سزا یافتہ قیدی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔
ڈیلی پاکستان کے مطابق،جیل حکام کا کہنا ہے،سینٹرل جیل میں قیدی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔ جیل حکام نے بتایاکہ قاسم کھوکھر 9مئی کے مقدمے میں سینٹرل جیل میں قید تھا۔حکام کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے قاسم کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔