Metro53 - گجرات( ویب ڈیسک) پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے میں مزید بارشوں اور ژالہ باری کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق 6 سے 8 اپریل کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ گجرات ،راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور گجرانوالہ میں بارش متوقع ہے۔اسی طرح حافظ آباد، وزیرآباد، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، خوشاب اور منڈی بہاؤالدین میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں بھی بارش کا امکان ہے، جبکہ ڈیرہ غازی خان میں ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔