مزدوروں کا خواب حقیقت بن گیا: "اپنی چھت، اپنا گھر" اسکیم کا نیا مرحلہ شروع

مزدوروں کا خواب حقیقت بن گیا: "اپنی چھت، اپنا گھر" اسکیم کا نیا مرحلہ شروع
Metro53

Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے سب سے بڑے رہائشی منصوبے "اپنی چھت، اپنا گھر" کے اگلے مرحلے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ رواں سال کے اختتام تک ایک لاکھ گھر مکمل کر لیے جائیں گے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ صرف چھ ماہ کے اندر 62,500 گھر مکمل کیے جا چکے ہیں، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ منصوبے کے تحت پنجاب حکومت کی جانب سے 74 ارب روپے کے بلاسود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں، جن سے 64 ہزار سے زائد افراد مستفید ہو چکے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ ہر مستحق شہری کو نو سال کی آسان اقساط میں قرض واپس کرنا ہوگا تاکہ کم آمدنی والے افراد بھی باعزت طریقے سے اپنا گھر حاصل کر سکیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت 45 ہزار گھر زیر تعمیر ہیں، جبکہ 9 ہزار گھر مکمل ہو چکے ہیں۔ اگست کے آخر تک قرض لینے والوں کی تعداد 75 ہزار تک پہنچنے کی توقع ہے۔وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ یہ تمام قرضے 100 فیصد میرٹ پر دیے گئے ہیں، اور کسی کو سیاسی بنیاد یا سفارش پر فائدہ نہیں ملا۔

خطاب کے دوران انہوں نے جذباتی انداز میں کہا۔

جو مزدور ماضی میں دوسروں کے گھروں کی اینٹیں لگاتے تھے، آج وہ اپنے گھروں کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔اس اسکیم کا آغاز انہوں نے اپنے ہاتھوں سے چیک تقسیم کر کے کیا تھا۔پانچ سالہ منصوبے کے تحت حکومت پنجاب کا ہدف پانچ لاکھ گھر فراہم کرنا ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں