Metro53 - ڈی آئی خان( ویب ڈیسک )مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کے سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس میں2افراد جاں بحق ہو گئے۔
نجی ٹی وی ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسجد محمود کے سکواڈ کی گاڑی کو سی پیک پر حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ وانڈہ یارک کے قریب پیش آیا، جس میں سکواڈ کی گاڑی سلپ ہونے کے باعث روڈ سے نیچے جا گری۔
ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت سکواڈ کی گاڑی میں 4 افراد سوار تھے، جن میں سے 2 افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہو گیا۔ حادثے میں ڈرائیور محفوظ رہا۔