پولیس لائن گجرات مسجد میں تکمیل قرآن کے حوالہ سے محفل منعقد

پولیس لائن گجرات مسجد میں تکمیل قرآن کے حوالہ سے محفل منعقد
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )محفل میں ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق، ایس پی انویسٹی گیشن گجرات مہر ریاض ناز، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر سمیت دیگر پولیس افسران و ملازمین نے شرکت کی

محفل میں پولیس لائن اور ڈی پی او کمپلیکس کی مساجد میں نماز تروایح میں قرآن کریم سنانے والے حفاظ اکرام کے لیے خصوصی اہتمام کیا گیا۔

ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے پولیس لائنز مسجد میں نمازِ تراویح کے دوران قرآن پاک سنانے کی سعادت حاصل کرنے پر امام مسجد کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر ڈی پی او گجرات نے حفاظ اکرام کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ قرآنِ پاک کی خدمت کرنے والوں کو دنیا و آخرت میں عزت و کامیابی عطا فرمائے اور ہم سب کو قرآن مجید کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا کرے۔ آمین۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں