غیر قانونی بھرتیوں کاکیس،چودھری پرویز الٰہی کی ایک دن حاضری معافی کی درخواست منظور

غیر قانونی بھرتیوں کاکیس،چودھری پرویز الٰہی کی ایک دن حاضری معافی کی درخواست منظور
Metro53

Metro53 - گجرات( ویب ڈیسک ) لاہور کی عدالت میں پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں چوہدری پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت جج جاوید اقبال وڑائچ نے کی۔عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور محمد خان بھٹی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر کے پرویز الہی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے ۔علاوہ ازیں عدالت نے شریک  ملزم مختار رانجھا ایڈووکیٹ کی بریت کی درخواست پر دلائل بھی طلب کرلیے،عدالت نے سماعت 31 مارچ تک ملتوی کردی ۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں