Metro53 - لاہور ( ویب ڈیسک) سابق وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے حالات وواقعات اور نظائر وقرائن یہ بتا رہے ہیں کہ جس طرح 26 نومبر 2024 کو “نک دا کوکا” پر ناچنے والے ڈانسرز نے ڈی چوک میں علی امین گنڈا پور کے گریبان پر ہاتھ ڈالا تھا، بالکل ویسے ہی یہ ڈانسرز سہیل آفریدی کے گریبان کو پکڑنے کے قریب آچکے ہیں۔

اپنے ایکس بیان میں انہوں نےکہا اس کی واضح مثال کل اڈیالہ جیل سے بغیر اطلاع کیے سہیل آفریدی کا فرار ہونا ہے۔