Category:

سہیل آفریدی کی خبریں

سہیل آفریدی کاکراچی پہنچنے پر سندھ حکومت کاروایتی انداز میں استقبال

Metro53 - کراچی ( ویب ڈیسک )وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کراچی پہنچنے پر سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر سعید غنی نے استقبال کیا۔

نجی چینل  کے مطابق سعید غنی نے انہیں پارٹی چیئرمین کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ سندھ آمد پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں، آپ کو ہر قسم کی سیاست کی اجازت ہے۔ دریں اثنا پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کو کراچی میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کی ہدایت کر دی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی چار روزہ دورہ سندھ کے لیے کراچی پہنچے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں