Metro53 - پشاور (ویب ڈیسک) مستعفی وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نامزد امیدوار کی کامیابی کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔
ڈیلی پوائنٹ کے مطابق، پشاور میں اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ انہوں نے بانی چیئرمین کے حکم پر استعفیٰ دیا اور گورنر خیبر پختونخوا کو اپنے ہاتھ سے تحریر کیا ہوا استعفیٰ بھیجا۔
انہوں نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کے وفادار ہیں، اور بانی چیئرمین کے نامزد امیدوار کو کامیاب بنانا ان کی ترجیح ہے۔ ان کے بقول اپوزیشن چاہے جسے بھی امیدوار بنالے، کامیابی ان کے حصے میں نہیں آسکتی، کیونکہ اسمبلی میں پی ٹی آئی کو واضح عددی برتری حاصل ہے۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین عمران خان کے حکم کے مطابق اپنے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔ میں کل بھی بانی چیئرمین کے ساتھ تھا، اور آج بھی ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔