نارووال میں نجی کالج میں زیرِتعلیم طالبہ کی خودکشی کی کوشش، لاہور ریفرکردیا گیا

نارووال میں نجی کالج میں زیرِتعلیم طالبہ کی خودکشی کی کوشش، لاہور ریفرکردیا گیا
Metro53

Metro53 - نارووال ( ویب ڈیسک )لاہور کی نجی یونیورسٹی میں پیش آنے والے دو افسوسناک واقعات کے بعد نارووال کے نجی کالج میں طلبہ نے دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی نجی یونیورسٹی کے زخم ابھی تازہ ہی تھے کہ ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آ گیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق نارووال میں ایک نجی کالج کی طالبہ نے دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی، جس نے تعلیمی اداروں میں طلبہ کی ذہنی حالت پر ایک بار پھر سنگین سوال کھڑے کر دیے ہیں۔

نجی کالج میں زیرِتعلیم طالبہ کی خودکشی کی کوشش، طالبہ کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا۔کالج انتظامیہ کے مطابق بیس سالہ مہوش کمپیوٹر سائنس کےپانچویں سمسٹر کی طالبہ ہے۔طالبہ نے اچانک کالج کی دوسری منزل سےچھلانگ لگادی،جس کے بعد اسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اینڈ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں کےمطابق طالبہ کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے کےباعث اسے جنرل ہسپتال لاہور ریفرکردیا گیا ہے،کالج ڈائریکٹرکاکہنا ہےکہ طالبہ کی خودکشی کی کوشش کاادارے یا تعلیمی معاملات سےکوئی تعلق نہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں