Metro53 - سیالکوٹ (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے آبائی شہر کے کنٹونمنٹ علاقے میں نقلی پیزا ہٹ کا افتتاح کردیا۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آئی تو پیزا ہٹ کمپنی نے اس برانچ سے اظہار لا تعلقی کردیا۔
کمپنی کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ" پیزا ہٹ پاکستان اپنے معزز صارفین کو مطلع کرتا ہے کہ سیالکوٹ کینٹ میں ایک غیر قانونی آؤٹ لیٹ کھلا ہے جو پیزا ہٹ کا نام اور برانڈ غلط طریقے سے استعمال کر رہا ہے۔"

بیان کے مطابق " اس آؤٹ لیٹ کا پیزا ہٹ پاکستان یا 'Yum! Brands' سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ آؤٹ لیٹ پیزا ہٹ انٹرنیشنل کی ریسیپیز (ترکیبوں)، کوالٹی پروٹوکولز، کھانے کے تحفظ اور آپریشنل معیارات پر عمل نہیں کرتا۔ ہم نے اپنے ٹریڈ مارک کے غلط استعمال کو روکنے اور فوری کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کے پاس باقاعدہ شکایت درج کروا دی ہے۔"
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پیزا ہٹ پاکستان اس وقت ملک بھر میں کل 16 اسٹورز چلا رہا ہے۔ ان میں سے 14 لاہور میں اور 2 اسلام آباد میں ہیں۔