بھلوال میں ٹرک الٹنے سے 4 افراد جاں بحق

بھلوال میں ٹرک الٹنے سے 4 افراد جاں بحق
Metro53

Metro53 - سرگودھا( ویب ڈیسک )بھلوال کے قریب میلووال میں ٹرک الٹنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ٹرک پر چارہ لدا ہوا تھا جس میں 12 مزدور سوار تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں