Metro53 - کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد میں موسلادھار بارش نے نظام زندگی مفلوج کر دیا، مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ 800 کے قریب فیڈرز ٹرپ کر گئے۔
گلستانِ جوہر میں دیوار گرنے سے 4 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، جبکہ ایئرپورٹ اور اطراف میں سب سے زیادہ 125 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
شہر کے بیشتر علاقے زیرِ آب آ گئے، شارع فیصل، ملیر، لیاقت آباد، ناظم آباد سمیت کئی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔
موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں، ملیر کے مضافاتی علاقوں میں 2 سے 3 فٹ پانی جمع ہو گیا، جبکہ ٹریفک کا نظام مکمل درہم برہم ہو گیا۔