پشاور:سوات ایکسپریس وے پر ٹرک الٹنے سے 17 افراد جاں بحق

پشاور:سوات ایکسپریس وے پر ٹرک الٹنے سے 17 افراد جاں بحق
Metro53

Metro53 - پشاور(ویب ڈیسک )مالاکنڈ میں سوات ایکسپریس وے پر ٹرک الٹنے سے 17 افراد جاں بحق اور 8 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

ڈی ایس پی موٹروے پولیس نورالامین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیزرفتاری کی وجہ سے پیش آیا، ٹرک الٹ کر سینکڑوں فٹ کھائی میں جا گرا۔

اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیموں کے علاوہ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو بٹ خیلہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹرک میں سوات بحرین سے تعلق رکھنے والے خانہ بدوش سوار تھے، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، حادثے accident کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

سوات ایکسپریس وے ٹریفک حادثہ  میں مزید 2 زخمی دم توڑ گئے جس سے اموات کی تعداد 17 ہو گئی ہے، حادثے میں جاں بحق افراد میں 10 بچے، 4 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ایکسپریس وے ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں سوات روانہ کر دی گئی ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں