22دسمبر سے 7مارچ تک سردیوں کی تعطیلات، نوٹیفکیشن جاری

22دسمبر سے 7مارچ تک سردیوں کی تعطیلات، نوٹیفکیشن جاری
Metro53

Metro53 - مری(ویب ڈیسک)حکومت پنجاب کے محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے تحت ملکہ کوہسار کی ضلعی انتظامیہ نے موسم سرما کی طویل چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مری کے چیف ایگزیکٹیو افسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پہاڑی علاقوں مری اور کوٹلی ستیاں میں موسم سرما کی طویل چھٹیاں 22 دسمبر سے 7 مارچ تک ہوں گی۔

مری اور کوٹلی ستیاں کے لیے موسم سرما کی چھٹیوں کے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں سرکاری اور نجی پرائیویٹ سکول، کالجز 9 مارچ  کو کھلیں گے۔

نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سکولوں کے سربراہان مڈٹرم کے امتحانات کی تکمیل یقینی بنائیں گے اور سرما کی چھٹیاں شروع ہونے سے قبل ہی نتائج کا علان کردیا جائے گا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں