فیض حمید اڈیالہ جیل میں عمران خان سے بھیس بدل کر ملاقات کرچکے ، شیر افضل مروت کا انکشاف

فیض حمید اڈیالہ جیل میں عمران خان سے بھیس بدل کر ملاقات کرچکے ، شیر افضل مروت کا انکشاف
Metro53

Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے انکشاف کیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم عمران خان سے بھیس بدل کر ملاقات کی تھی۔ انہوں نے یہ انکشاف نجی نیوز چینل کے پروگرام "جواب دو" ود فرخ وڑائچ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ ایسا کوئی جرم نہیں جو جنرل (ر) فیض حمید نے نہ کیا ہو، تاہم احتساب بلاتفریق ہونا چاہیے۔ انہوں نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور افتخار محمد چودھری پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے قلم کا غلط استعمال کیا اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو خلاف قانون نااہل قرار دیا، لہٰذا انہیں بھی سزا دی جانی چاہیے۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ کینٹ کے علاقے میں 40 کنال پر مشتمل نئی جیل تعمیر کی گئی ہے جہاں سابق وزیراعظم عمران خان، جنرل (ر) فیض حمید سمیت فوج اور نیوی کے گرفتار افسران کو رکھا جائے گا۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کے نوٹیفکیشن میں تاخیر کی ایک وجہ میاں نواز شریف کی خواہش تھی کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی آرمی چیف بن جائیں اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جگہ لے لیں، تاہم یہ مطالبہ منظور نہیں کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنرل ندیم انجم کو دوبارہ جنرل درانی کی طرز پر ڈی جی آئی ایس آئی بنانے کا مطالبہ بھی مسترد کر دیا گیا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں