گجرات میں نوسر باز لڑکیوں کی انوکھی واردات،سونے کی بالیاں لے گئیں

گجرات میں نوسر باز لڑکیوں کی انوکھی واردات،سونے کی بالیاں لے گئیں
Metro53

Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک )گجرات شہر میں تین لڑکیوں نے نوسر بازی کی ایک انوکھی واردات سرانجام دی۔

محلہ چاہ کھولے کی رہائشی نصرت جاوید سے انہوں نے انعام کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے مالیت کی سونے کی بالیاں لے کر فرار ہو گئیں۔

رپورٹس کے مطابق، یہ تینوں لڑکیاں پہلے محلے میں تیل بیچنے کے بہانے آئی اور پھر انعام کی پیشکش کے لالچ سے متاثرہ خاتون سے قیمتی زیورات لے لیے۔

نوسر باز لڑکیاں موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں۔پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں