گجرات ،آن لائن منشیات فروخت کے گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں ہلاک

گجرات ،آن لائن منشیات فروخت کے گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں ہلاک
Metro53

Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک )وزیر آباد میں ایک خطرناک منشیات فروش گینگ کے سربراہ، حسنین عرف نونا، کو پولیس کی کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا گیا۔

حسنین پہلے بھی بھاری مقدار میں منشیات کے ساتھ گرفتار ہو چکا تھا اور اسے دو سے زائد مرتبہ جیل کی سزائیں بھگتنی پڑی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق، یہ پاکستان میں آن لائن منشیات فروخت کرنے والے کسی بھی گینگ کا پہلا ملزم ہے جو سی سی ڈی اور پولیس کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا۔

حسنین عرف نونا کی ہلاکت سے منشیات فروخت کرنے والے گروہ کو شدید دھچکا پہنچا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حوالے سے مزید کارروائیوں کے لیے تیار ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں