گجرات میں انسدادِ عطائیت کی کارروائیاں، جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا، دو کلینک سیل

گجرات میں انسدادِ عطائیت کی کارروائیاں، جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا، دو کلینک سیل
Metro53

Metro53 - گجرات(ویب ڈیسک ) ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایات اور سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات کی نگرانی میں انسدادِ عطائیت کی کارروائیاں کی گئیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گجرات ڈاکٹر محمد عثمان نعیم نے ٹیم کے ہمراہ مختلف کلینکس کا معائنہ کیا۔

کارروائی کے دوران علی ساقی کلینک، انعم میڈیکل کمپلیکس اور اقبال کلینک کا دورہ کیا گیا۔ اقبال کلینک میں ایک جعلی ڈاکٹر کو ایلوپیتھک ادویات کے ساتھ جنرل او پی ڈی کرتے پایا گیا، جہاں بڑی تعداد میں استعمال شدہ سرنجیں بھی برآمد ہوئیں۔ کلینک کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا اور تصویری شواہد و نمونے حاصل کر کے کیس پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن لاہور کو بھجوا دیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق کل 4 کلینکس کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 2 کو سیل کیا گیا، 2 چالان بھجوائے گئے جبکہ 2 کو وارننگ جاری کی گئی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں