دبئی میں ائیر شو میں بھارتی جنگی طیارہ تیجاس گر کرتباہ

دبئی میں ائیر شو میں بھارتی جنگی طیارہ تیجاس گر کرتباہ
Metro53

Metro53 - دبئی ( ویب ڈیسک )امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی طیارہ دبئی ائیر شو میں مظاہرے کے دوران گرا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کا تیجاس طیارہ دبئی ائیر شو کے دوران گرا، بھارتی لڑاکا طیارہ مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 10منٹ پر گرا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرنے والے طیارے کے پائلٹس کے بارے میں معلومات لی جا رہی ہیں اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گرا یا پھر پائلٹ کی ناتجرکاری کی وجہ سے گرا۔بھارتی ائیر فورس نے بھی دبئی ائیر شو کے دوران طیارہ گرنےکی تصدیق کر دی ہے۔

دبئی ائیر شو کے دوران لڑاکا طیاروں کے مظاہرے کا سیشن شائقین کا پسندیدہ ترین ایونٹ ہوتا ہے تاہم بھارتی لڑاکا طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے بعد یہ ایونٹ روک دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی دبئی ائیر شو کے دوران بھارتی لڑاکا طیارے کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں تیجاس طیارے کے فیول ٹینک سے تیل لیک ہوتے دیکھا گیا تھا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں