Metro53 - دبئی (ویب ڈیسک) ایشیا کپ 2025 کے فائنل کے بعد ایک حیران کن صورتحال پیدا ہوگئی جب بھارتی کرکٹ ٹیم نے اپنے ایوارڈز وصول نہیں کیے۔
ڈیلی پوائنٹ کے مطابق،پوسٹ میچ پرزنٹیشن کے دوران کمنٹری پینل کے رکن سائمن ڈول نے اعلان کیامجھے ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے اطلاع ملی ہے کہ بھارتی ٹیم آج رات اپنے ایوارڈز وصول نہیں کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی پوسٹ میچ پرزنٹیشن اختتام پذیر ہوتا ہے۔یہ فیصلہ کیوں کیا گیا، اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل یا بھارتی بورڈ کی جانب سے تاحال کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔