طیفی بٹ کو دبئی جیل سے رہا کردیا گیا ، شاہد چودھری

طیفی بٹ کو دبئی جیل سے رہا کردیا گیا ، شاہد چودھری
Metro53

Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک) امیر بالا ج ٹیپو کے قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کودبئی جیل سے رہا کردیا گیا ،طیفی بٹ کو پاکستانی حکومت بھی واپس نہیں لاسکتی ۔ خوشی میں ڈھول بجھانا مخالفین کےلیے شرمندگی کاباعث بن گیا۔

لاہور میں شاہد چودھری نے  خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ طیفی بٹ کو   دبئی سے گرفتار کرنے کےبعد رہاکردیا گیا اوراب وہ اپنے گھر میں آرام کررہے ہیں۔شاہد چودھری نے مزید کہا   کہ حکومت  پاکستان اب طیفی بٹ کو ملک میں واپس نہیں لاسکتی کیونکہ دبئی میں رہنے والوں نے طیفی بٹ  پر کروڑوں درھم کے کیس دائر کردیئے ہیں اور  وہ رقم کلئیر ہونے تک  طیفی بٹ دبئی نہیں چھوڑ سکتے ،اس لیے ٹیکنیکل  بنیادوں پر   حکومت پاکستان واپس نہیں لاسکتی ۔ اس کے علاوہ   لاہورمیں طیفی بٹ کے مخالفین کواپنے مخالف کے پاکستان آنے کی خوش میں ڈھول اورمیوزک بجھانا مہنگا پڑ گیا  اوراس عمل پر شرمندگی کاسامنا کرناپڑا۔کیونکہ حکومت طیفی بٹ کو پاکستان واپس لانے میں ناکام ہوچکی  ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں