Metro53 - دبئی(ویب ڈیسک)کرکٹ ایشیا کا تاج کس کے سر سجے گا؟ پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے۔ ٹیم کے لیے انعامی رقم بھی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
ٹورنامنٹ کے چیمپئن کو 2.6 کروڑ روپے (تقریباً 300,000 امریکی ڈالر) دیے جائیں گے۔ یہ رقم 2022 کے ایڈیشن کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے۔دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 1.3 کروڑ روپے (تقریباً 150,000 امریکی ڈالر) انعام ملے گا۔ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کو بھی نوازا جائے گا۔ ’پلیئر آف دی سیریز‘ کا انعام 12.5 لاکھ روپے ہے۔
انتظامیہ کے مطابق ایشیا کپ 2025 کی انعامی رقم گزشتہ ایشیا کپ کی نسبت زیادہ ہے، 2022 ایشیا کپ میں چیمپئن ٹیم کو 2 لاکھ امریکی ڈالر انعامی رقم دی گئی تھی۔