لڑکوں جم کرکھیلوں انشااللہ جیت پاکستان کی ہوگی، عظمیٰ بخاری

لڑکوں جم کرکھیلوں انشااللہ جیت پاکستان کی ہوگی، عظمیٰ بخاری
Metro53

Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک)ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف فائنل میچ سے قبل وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام پیغام جاری کردیا۔

 ڈیلی پاکستان کے مطابق، اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لڑکوں جم کر کھیلو انشا اللّٰہ جیت آپ کی ہوگی۔ ہر پاکستانی کے دل کی دھڑکنیں تیز ہیں، قوم کا دل مت توڑنا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میری اور پوری قوم کی دعائیں اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں، لڑکوں یہ آپ کا دن ہے آپ کو پورے عزم، یقین اور بہادری کے ساتھ میدان میں اترنا ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی پاکستان ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ قومی ٹیم آج قوم کی امنگوں پر پورا اترے گی، شاہین آج بھرپور کھیل کا مظاہرہ کر کے فتح یاب ہو کر لوٹیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ پوری قوم شاہینوں کی فتح کے لیے دعا گو ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں