گجرات:ٹک ٹاک کمنٹ پر تلخ کلامی پر فائرنگ سے نوجوان قتل،قاتل گرفتار

8 گھنٹے قبل -
گجرات:ٹک ٹاک کمنٹ پر تلخ کلامی پر فائرنگ سے نوجوان قتل،قاتل گرفتار
Metro53

Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ہونے والی تلخ کلامی جان لیوا جھگڑوں کی وجہ بننے لگی۔ ٹک ٹاک پر کمنٹ کے معاملے پر دو نوجوانوں کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا، جس کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا،پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم مجتبیٰ کوگرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق گجرات کے علاقے کیرنوالہ میں مقتول نعیم اور ملزم مجتبیٰ کے درمیان ٹک ٹاک کے کمنٹس پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔ نوجوان نعیم کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول نعیم اور ملزم مجتبیٰ کے درمیان ٹک ٹاک کے کمنٹ باکس میں تنازع چل رہا تھا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں