Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک)فرخ شہبازوڑائچ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن اورسابق ایم این اے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اپنے بیٹے جنید صفدر کے مستقبل اور تعلیمی منصوبوں کے حوالے سے اہم باتیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی توجہ سیاست کے بجائے تعلیم کے شعبے میں کام کرنے پر ہے۔
پوڈکاسٹ میں گفتگوکرتے ہوئے کیپٹن صفدر کے مطابق جنید صفدر ایک بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی کے قیام کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے اسے سرسید احمد خان کی تعلیمی خدمات سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کے لیے تعلیمی اداروں کا قیام زیادہ دیرپا کام ہو سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مانسہرہ میں یونیورسٹی کے قیام کے ساتھ ساتھ دیگر منصوبوں پر بھی کام کرنے کا ارادہ ہے۔ کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ ان کے نزدیک بچوں کے لیے سب سے اہم چیز حلال رزق، تعلیم اور معاشرے کے لیے مثبت کردار ہے۔انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ وہ اپنے بچوں کو سیاست میں لانے کے خواہش مند نہیں بلکہ ان کی اپنی پسند اور صلاحیت کے مطابق آگے بڑھنے