Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک)رہنما ایم کیوایم پاکستان سلمان مجاہد بلوچ نے ایک نیوز چینل پر جواب دو ود فرخ وڑائچ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا سانحہ گل پلازہ کی رپورٹ گم ہوگئی۔
رہنما ایم کیو ایم پاکستان سلمان مجاہد بلوچ نے پروگرام "جواب دو" ود فرخ وڑائچ میں دعویٰ کیا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کی رپورٹ وزارت قانون کے پاس ہے یا کسی اور محکمے میں کچھ معلوم نہیں۔
دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت مصطفیٰ بلوچ کا پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ایم کیوایم پاکستا ن اس سانحے پر سیاست کررہی ہے، بہت جلد رپورٹ ایم کیوایم کو فراہم کردی جائے گی۔