Metro53 - اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کا اطلاق 11 جولائی سے ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے اور پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 11 جولائی سے ملک بھر میں ہوگا، جس کے بعد صارفین کو پیٹرول اور ڈیزل دونوں مہنگی قیمت پر دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ حکومت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور دیگر معاشی عوامل کے پیش نظر ہر پندرہ روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لے کر نئی قیمتوں کا اعلان کرتی ہے۔