Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سلمٰی بٹ نے دورہ گجرات میں گجرات چیمبر آف کامرس میں تاجر تنظیموں کے رہنماؤں سے خطاب کیا۔
تفصیلات کےمطابق،معاون خصوصی سلمیٰ بٹ نے گجرات چیمبر آف کامرس کے دورے میں عوامی فلاح، کاروباری آسانیوں، خواتین کے تحفظ اور شہری سہولیات سے متعلق منصوبوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت عوامی خدمت اور مؤثر گورننس کے اقدامات پر تبادلۂ خیال ہوا۔
خطاب میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کاوشوں سے اس وقت پورے پنجاب میں 1100 گرین بسیں چل رہی ہیں،بہت جلد گجرات کی عوام بھی گرین بس سروس فائدہ اٹھاتی نظرا ٓئیں گی۔
مریم نواز نے بتادیا ایک خاتون کیا کچھ کر سکتی ہے، خواتین کوہراساں کرنے سے پہلے ملزم100بارسوچتا ہے۔خواتین وزیر اعلیٰ پنجاب کی ریڈ لائن ہے۔