چوہدری شافع حسین کی جانب سے گجرات بار ایسوسی ایشن کے لیے 41 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز منظور

چوہدری شافع حسین کی جانب سے گجرات بار ایسوسی ایشن کے لیے 41 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز منظور
Metro53

Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک): صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے گجرات بار ایسوسی ایشن کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی ضروریات کے لیے 41 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز منظور کروا دیے۔

فنڈز کا چیک ایک تقریب کے دوران گجرات بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری مرزا کاشف بیگ کے حوالے کیا گیا۔ اس موقع پر سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ممتاز قانون دان احسن بھون، سینئر وکیل ڈاکٹر خالد رانجھا سمیت وکلا برادری کی دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

تقریب کے شرکاء نے بار ایسوسی ایشن کے لیے فنڈز کی فراہمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے وکلا کو درپیش مختلف مسائل کے حل اور بار کے انتظامی و فلاحی امور میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔

چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر کہا کہ وکلا برادری معاشرے میں قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، اور حکومت ان کے مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

تقریب کے اختتام پر بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے فنڈز کی منظوری پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی وکلا برادری کے لیے اسی طرح کے اقدامات جاری رہیں گے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں