گجرات: چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ کی اچانک طبیعت خراب، ہسپتال منتقل

گجرات: چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ کی اچانک طبیعت خراب، ہسپتال منتقل
Metro53

Metro53 - گجرات(ویب ڈیسک) مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں فوری طور پر ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق بی بی سمیرا الٰہی کو ابتدائی طبی امداد عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں فراہم کی جا رہی ہے، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی حالت کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے۔

طبیعت خراب ہونے کی اطلاع ملتے ہی سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور ایم این اے چودھری حسین الٰہی فوری طور پر ہسپتال پہنچ گئے۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میاں عمران مسعود بھی ہسپتال موجود رہے، جبکہ کارکنان کی بڑی تعداد بھی ہسپتال پہنچتی رہی۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضہ کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کی حالت پر مسلسل نگرانی جاری ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں