Metro53 - گجرات(ویب ڈیسک) ضلع گجرات میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ شہریوں کی جانوں کے تحفظ کیلئے ریسکیو 1122 اور پیرا کی ٹیمیں دریائے چناب، دریائے جہلم، اپر جہلم کینال، ساروکی اور دیگر ندی نالوں کے اطراف مسلسل پٹرولنگ کر رہی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ نہروں، دریاؤں اور ندی نالوں میں نہانے سے گریز کریں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپ کی جان ہمارے لیے قیمتی ہے، لہذا حفاظتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔