Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے پرائمری کے بعد مڈل سکولوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق 2025کی سکول شماری کی بنیاد پر سکول بند یا آؤٹ سورس ہوں گے، خطرناک عمارتوں والے سکول فوری بند کیے جائینگے جبکہ کم سہولیات اور ناقص کارکردگی والے سکول آؤٹ سورس کیے جائینگے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق متوقع سکولز کو نواز شریف سکول آف ایمننس کیٹگری میں شامل کیا جائیگا جبکہ 100 سے 150 انرولمنٹ والے سکول آؤٹ سورسنگ لسٹ میں شامل ہیں، محکمہ اس سے قبل 13 ہزار کے قریب سکول آؤٹ سورس کر چکا۔انہوں نے بتایا کہ تعلیمی معیار میں بہتری اور وسائل کے مؤثر استعمال کا ہدف ہے۔