Metro53 - دبئی ( ویب ڈیسک )پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے کی ایک خاتون کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو جونیئر کی خاتون کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یہ قیاس آرائیاں ہونا شروع ہوگئی ہیں کہ ان کے ساتھ تصاویر میں نظر آنے والی خاتون ایک 27 سالہ برازیلین ماڈل ہیں جن سے دبئی میں ان کی ملاقات ہوئی تھی اور اب وہ اسے ڈیٹ کر رہے ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے کی عمر صرف 15 سال ہے، اس لیے سوشل میڈیا پر ان کے بارے میں ہونے والی قیاس آرائیاں ناقابلِ فہم اور نامناسب ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کرسٹیانو رونالڈو جونیئر کے بارے میں اس طرح کی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں، یہاں تک کہ بارسلونا کے سابق اسٹرائیکر لوئس سواریز کی بیٹی ڈیلفینا سواریز کے ساتھ بھی ان کی ڈیٹنگ کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
کرسٹیانو رونالڈو جونیئر انٹرویوز اور فیملی شوز میں اپنے بارے میں گردش کرتی اس طرح کی تمام افواہوں کی تردید بھی کر چکے ہیں۔