یونیورسٹی آف گجرات میں “لفظ 26” قومی سطح کا کامیاب ڈیبیٹنگ ایونٹ منعقد

یونیورسٹی آف گجرات میں “لفظ 26” قومی سطح کا کامیاب ڈیبیٹنگ ایونٹ منعقد
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک ) یونیورسٹی آ ف گجرات میں ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے زیرِ اہتمام دو روزہ قومی سطح کا ذولسانی مقابلہ “لفظ 26” 16 اور 17 اپریل کو حافظ حیات کیمپس کے قائداعظم آڈیٹوریم میں کامیابی سے منعقد ہوا۔ایونٹ میں ملک بھر کی معروف جامعات سے 100 سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ مقابلہ دو مراحل پر مشتمل تھا، ابتدائی راؤنڈ کے بعد چار بہترین ٹیمیں اور آٹھ نمایاں مقررین نے فائنل کے

 فائنل میں مقررین نے شاندار تقاریر پیش کرکے حاضرین کو خوب متاثر کیا۔ٹیم کیٹیگری میں Government College University Lahore، University of Agriculture Faisalabad، Zamindar College Gujrat اور Hazara University نے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ جبکہ انفرادی مقابلوں میں Gulab Devi Medical Complex Lahore، Khawaja Muhammad Safdar Medical College، Islamia College Civil Lines Lahore، Quaid-i-Azam University Islamabad، University of Chenab اور ہزارہ یونیورسٹی کے مقررین نمایاں رہے۔پہلے روز کے اختتام پر شرکاء کے لیے میوزک نائٹ کا اہتمام کیا گیا جبکہ دوسرے روز جونیئر کیٹیگری کے مقابلوں کے بعد فائنل راؤنڈ منعقد ہوا۔ پروگرام کے اختتام پر ایک خوبصورت مشاعرہ بھی پیش کیا گیا جس نے ادبی ماحول کو مزید نکھار دیا۔نتائج کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور مجموعی طور پر بہترین ٹیم قرار پائی جبکہ اسی جامعہ کی مقررہ ایمن نے حافظ حیات گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ رنر اپ ٹرافی یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے حصے میں آئی۔انفرادی مقابلوں میں انگلش تقریر میں گلاب دیوی میڈیکل کمپلیکس لاہور نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پنجابی تقریر میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور فاتح رہی اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد رنر اپ قرار پائی۔جیتنے والی ٹیموں اور مقررین میں مجموعی طور پر ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کے انعامات تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی رجسٹرار محمد نعیم بٹ اور ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ سروسز سینٹر میڈم شمع تحسین تھے۔ تمام انتظامات اسٹوڈنٹ سروسز سینٹر کی زیر نگرانی نہایت احسن انداز میں مکمل کیے گئے، جبکہ شرکاء کے اعزاز میں اختتامی عشائیہ بھی دیا گیا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں