فرانسیسی میڈیا نے پاکستان و ایران کیخلاف بھارت و افغانستان کی مہم بےنقاب کردی

فرانسیسی میڈیا نے پاکستان و ایران کیخلاف بھارت و افغانستان کی مہم بےنقاب کردی
Metro53

Metro53 - پیرس ( ویب ڈیسک )فرانسیسی میڈیا نے مشرق وسطیٰ کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کے دوران پاکستان اور ایران کے خلاف بھارت اور افغانستان کی جانب سے چلائی گئی جعلی خبروں کی منظم مہم بےنقاب کردی۔

فرانسیسی ٹیلی ویژن ’فرانس 24‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان کے خلاف ایک انتہائی منظم اور جاری غلط معلوماتی مہم کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سائبر انٹیلی جنس کے مطابق یہ مہم بھارت اور افغانستان میں موجود آپریٹرز چلا رہے ہیں، جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بالخصوص ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر خود کو ایرانی صارف ظاہر کر کے جھوٹی کہانیاں پھیلا رہے ہیں۔

حساس وقت میں مہم تیز

رپورٹ کے مطابق یہ کوئی نیا حربہ نہیں بلکہ ایک مسلسل حکمتِ عملی ہے۔ تاہم موجودہ مہم خاص طور پر اس وقت تیز کی گئی ہے جب پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان حساس سفارتی ثالثی کے عمل کو آگے بڑھا رہا ہے۔

جعلی شناختوں کے ذریعے پروپیگنڈا

بھارتی اور افغان نیٹ ورکس جعلی ایرانی شناخت اپنا کر جھوٹے بیانیے پھیلانے اور امریکا-ایران مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انٹیلیجنس مانیٹرز نے تصدیق کی ہے کہ یہ کوئی واقعہ نہیں بلکہ ایک مربوط اور مستقل حکمتِ عملی ہے، جس کا مقصد خطے کی سفارت کاری کو ڈیجیٹل جعل سازی کے ذریعے متاثر کرنا ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں