Metro53 - کراچی ( ویب ڈیسک )ڈبلیو بی او ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو باکسنگ کی ٹریننگ دینے لگے۔
جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی حریفوں کو شکست دے کر ہیٹرک مکمل کرنے والے ڈبلیو بی او ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر کا کہنا ہے کہ وہ معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو باکسنگ کی ٹریننگ دے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہانیہ عامر بہترین فائٹر ہیں، جو جلد فائٹ بھی لڑیں گی۔ اس کے علاوہ عثمان وزیر نے حکومت کی جانب سے وعدہ کی گئی ادائیگیاں نہ ملنے کا شکوہ بھی کیا۔
مزید براں دورانِ انٹرویو پاکستانی سابق کرکٹر بوم بوم شاہد آفریدی سے رابطہ بھی ہوا، جس میں شاہد آفریدی نے عثمان وزیر کی کارکردگی کو خوب سراہا اور مبارکباد دی۔اس کے ساتھ ہی شاہد آفریدی نے اپنی فاؤنڈیشن کے تحت عثمان وزیر کی مدد کرنے کا بھی کہا اور یہ بھی کہا کہ عثمان وزیر بہترین کھلاڑی ہیں، جو فیزیکل فٹ اور ذہنی طور پر مضبوط ہیں، ایسے ایتھلیٹ کو سپورٹ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔