Metro53 - ڈھاکا( ویب ڈیسک)پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی ٹیم 114رنز پر ڈھیر ہو گئی، بنگلہ دیش کوجیت کیلئے 115رنز کا ہدف دیدیا۔
میرپور میں کھیلے جارہے پہلے ون ڈے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا
ڈھاکا میں پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوارثابت ہوئی،ٹاپ آرڈر فلاپ، مڈل آرڈرناکام ،کوئی ڈٹ کرنہ کھیل سکا،صاحبزادہ فرحان 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،شاہین آفریدی اور حسین طلعت 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عبدالصمد صفر پر آؤٹ ہوئے،سلمان آغا 5،محمد رضوان 10 ،معاذ صداقت 18 ،حسین 4 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ اس وکٹ پر 270 سے 280 اچھا ٹارگٹ ہو گا۔
پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑی ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کر رہے ہیں، صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، عبدالصمد اور شامل حسین ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں۔
پاکستان ٹیم میں محمد رضوان، سلمان علی آغا، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم اور ابرار احمد بھی شامل ہیں۔