یوٹیوبر رجب بٹ کی طلاق کی پیشگوئی کرنے والی آسٹرلوجسٹ لالہ رخ کی غزل بار خطرناک پیش گوئی وائرل

یوٹیوبر رجب بٹ کی طلاق کی پیشگوئی کرنے والی آسٹرلوجسٹ لالہ رخ کی  غزل بار خطرناک پیش گوئی  وائرل
Metro53

Metro53 - لاہور ( ویب ڈیسک) یوٹیوبر رجب بٹ کی طلاق کی پیشگوئی کرنے والی آسٹرلوجسٹ لالہ رخ نے ایک اور خطرناک پیش گوئی کر دی ہے۔

آسٹرلوجسٹ لالہ رخ  نے اپنے انٹرویو میں بتایا جب انہوں نے رجب بٹ کی ویڈیوز دیکھی تو ان سے بدکرداری جھلک رہی تھی، دوسری چیز رجب بٹ میں غرور اور تکبر بہت زیادہ ہے۔ دولت سے  رشتے نہیں خریدے جاسکتے۔رجب بٹ کی طلاق ان کے اعمال کی وجہ سے ہوئی اور اس کا مکافات عمل ہو گا۔ رجب بٹ جب لندن تھا تو اہلیہ ایمان علیحدگی سے متعلق 80فیصد فیصلہ کر چکی، باقی 20 فیصد واپسی پر رجب کے رویے نے پورا کردیا۔ 

آسٹرلوجسٹ لالہ رخ  نے مزید بتایا کہ رجب بٹ کی والدہ اور بہن ایمان کو زیادہ پسند نہیں کر تی تھیں۔ آن کیمرہ ڈرامہ کیاجاتا تھالیکن حقیقت مختلف تھی۔غزل انتہائی تلخ اور بدتمیزی عورت ہے، جیسا وقت اس وقت رجب بٹ پر ہے ہو سکتا ہے ایسا ہی بالکل غزل پر بھی آجائے اور اس وقت اسے بچانے والا بھی کوئی نہیں ہو گا۔ ذاتی زندگی کے معاملات سوشل میڈیا پر آنے سے رجب کا سوشل گراف بھی بہت نیچے آئےگا۔ 2026 کے ساتھ ہی رجب بٹ کی تمام ہائپ ختم ہوجائے گی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں