فرانسیسی بلدیاتی انتخابات، ایک پاکستانی نژاد میئر اور 7 کونسلر منتخب

فرانسیسی بلدیاتی انتخابات، ایک پاکستانی نژاد میئر اور 7 کونسلر منتخب
Metro53

Metro53 - پیرس ( ویب دیسک )فرانس کے بلدیاتی انتخابات میں ایک پاکستانی نژاد میئر اور 7 کونسلر منتخب ہوگئے۔چار مختلف میونسپل کمٹیوں میں ایک پاکستانی نژاد بطور میئر اور 7 بطور کونسلر منتخب ہو گئے۔

 تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں 16 پاکستانی امیدواروں نے مختلف سیاسی جماعتوں کے پینل سے حصہ لیا تھا۔فرانس کے شہر کرائی، جسے منی پاکستان بھی کہا جاتا ہے، میں ایک پاکستانی نژاد عمر ایوب میئر منتخب ہوئے، جبکہ ان کے ساتھ 3 پاکستانی نژاد کونسلر بھی منتخب ہوگئے۔

وریلیرلیبل میئری میں چوہدری احمد خان جلیانی، درانسی میئری میں نعیم محمد چوہدری اور لاکونیو میئری میں ہارون خان تیسری بار کونسلر منتخب ہو گئے جبکہ ارنوویل میئری میں اسعد بطور کونسلر منتخب ہوئے۔

اس طرح پاکستانی نژاد اوورسیز کی فرانس کی سیاست میں پیش قدمی شروع ہو گئی ہے۔عمر یعقوب کی یہ تاریخی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں اپنی محنت، قابلیت اور دیانت سے نمایاں مقام حاصل کر رہے ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں