Metro53 - ممبئی ( ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ڈانسر نورا فتحی کے ساتھ اداکار سنجے دت کو بھی فلم ’کے ڈی: دی ڈیول‘ میں بولڈ ڈانس کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
نورا فتحی فلم ’کے ڈی: دی ڈیول‘ کے گانے ’سِرکے چُنر تیری سِرکے‘ کی ویڈیو میں اداکار سنجے دت کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں۔
فلم ’کے ڈی: دی ڈیول‘ کے اس گانے کی میوزک ویڈیو باضابطہ طور پر 15 مارچ کو ریلیز کی گئی تھی۔
میوزک ویڈیو میں اداکارہ بولڈ لباس پہنے بولڈ ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس گانے کی ویڈیو میں نورا فتحی کے بولڈ ڈانس اور گانے کی بے باک شاعری پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
صرف اداکارہ ہی نہیں بلکہ ان کے ساتھ ساتھ سنجے دت کو بھی اس طرح کے گانے کی میوزک ویڈیو کا حصہ بننے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
متنازع اور جنسی نوعیت کے اشعار ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آنے کے بعد گانے کے ہندی ورژن کو یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا ہے۔